وفاقی وزیرتعلیم کا 26 نومبر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

وفاقی وزیرتعلیم کا 26 نومبر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

وفاقی وزیرتعلیم کا 26 نومبر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

اسکولز اور تعلیمی ادارے بند کرنے کافیصلہ وزرائے تعلیم کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیرتعلیم نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 82 فیصد سے زائد دیکھی گئی ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 26 نومبر سے ملک کے تمام تعلیمی ادارے اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز بند ہوجائیں گے اور تعلیمی اداروں میں طلبہ نہیں آئیں گے اور وہ گھروں سے تعلیم جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پرائیویٹ اسکولوں کی ایسوسی ایشن نے اسکول بند کرنے کی مخالفت کردی

انہوں نے کہا کہ جہاں تعلیمی سلسلہ آن لائن ہے وہاں آن لائن جبکہ جہاں یہ سہولت نہیں ہے وہاں اساتذہ ہوم ورک فراہم کریں گے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومتیں فیصلہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں کی جانب سے یہ کوشش کی جائے گی کہ گھروں میں تعلیم کا سلسلہ جاری رہے لیکن طلبہ کی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے اندر کوئی کلاسز نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک گھروں سے پڑھائی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور اس دوران تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: اسکولوں کی بندش کا فیصلہ اعداد و شمار کی روشنی میں کیا جائے گا، مراد راس

ان کا کہنا تھا کہ 11 جنوری کو حالات کی بہتری پر تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے تاہم جنوری کے پہلے ہفتے میں ایک جائزہ اجلاس ہوگا۔ امتحانات سے متعلق انہوں نے بتایا کہ دسمبر کے دوران ہونے والے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا اور اب یہ 15 جنوری اور اس کے بعد ہوں گے، تاہم اس میں کچھ ایسے امتحانات ہیں جو جاری رہیں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو