اسکولوں کی بندش کا فیصلہ اعداد و شمار کی روشنی میں کیا جائے گا، مراد راس

اسکولوں کی بندش کا فیصلہ اعداد و شمار کی روشنی میں کیا جائے گا، مراد راس

اسکولوں کی بندش کا فیصلہ اعداد و شمار کی روشنی میں کیا جائے گا، مراد راس

پنجاب کے وزیرتعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ اسکولوں کو بند کرنے یا کھلا رکھنے کے بارے میں فیصلہ کورونا وائرس کے کیسز اور اعدادوشمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں سنجیدہ فیصلہ لیے جائیں گے۔  

مزید پڑھیں: بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہو گی

صوبائی وزیر نے کہا کہ چونکہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے، لہٰذا حکومت پنجاب اعداد و شمار کی بنیاد پر حتمی فیصلہ کرے گی۔

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 59 اموات ریکارڈ کی گئیں جو متعدی وائرس کی پہلی لہر کے بعد اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 696 ہوچکی ہے۔

ملک میں چار مہینوں میں ایک دن میں کووِڈ نائنٹین کے سب سے زیادہ واقعات بھی رپورٹ ہوئے کیونکہ 2،756 افراد میں کورونا وائرس کے نتائج مثبت آئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 376،929 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں سردیوں کی چھٹیاں اور تعلیمی ادارے نہ بند کرنے کا فیصلہ

ڈاکٹر مراد راس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر ہم اسکول بند کرتے ہیں تو لوگ خوش نہیں ہیں اور اگر اسکول کھلے رکھتے ہیں تو بھی لوگ خوش نہیں ہیں، آپ کو صرف یہ بتانا ہے کہ جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ڈیٹا کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔  ان کا کہنا تھا کہ انسانی جان سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے، اس لیے ہمیں سوچ سمجھ کر، قابل اعتماد فیصلے کرنے ہوں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو