اے پی ایس حملے میں بچ جانے والے احمد نوازآکسفورڈ یونین کے صدر بن گئے

اے پی ایس حملے میں بچ جانے والے احمد نوازآکسفورڈ یونین کے صدر بن گئے

اے پی ایس حملے میں بچ جانے والے احمد نوازآکسفورڈ یونین کے صدر بن گئے

 پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں بچ جانے والے احمد نواز برطانیہ کی مشہورِ زمانہ آکسفورڈ یونین کے صدر بن گئے ہیں جو کہ پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ احمد نواز معتبر آکسفورڈ یونین کے صدربن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بڑا اعزاز اپنے عزم اور قوت ارادی سے حاصل کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ احمد نواز نے نوجوانوں کے لئے قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔پاکستان کو احمد نواز جیسے نوجوانوں پر فخر ہے۔

احمد نواز ان خوشقسمت بچوں میں شامل تھے جو پشاور میں واقع آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے میں زندہ بچ گئے تھے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو