عبدالولی خان یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ میں اضافہ
عبدالولی خان یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ میں اضافہ
ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے2023 میں، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان خیبر پختونخواہ کی یونیورسٹیوں میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
فی الحال، یہ 601-800 کی رینج میں ہے اور چوتھی اعلیٰ ترین پاکستانی یونیورسٹی قرار دی گئی ہے۔
رینکنگ میں 104 ممالک کی 1,799 یونیورسٹیاں شامل ہیں جن میں 29 پاکستانی یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں۔ یونیورسٹی کی کارکردگی کو چار زمروں میں 13 کارکردگی میٹرکس کا استعمال کرتے ہوئے ماپا جاتا ہے جس میں تدریس، تحقیق، علم کی منتقلی اور بین الاقوامی نقطہ نظر شامل ہیں۔
حوالہ جات کے زمرے میں، ولی خان یونیورسٹی نے اپنی کارکردگی سے خود کو گزشتہ سال کے مقابلے میں268 سے 80 درجے بہتر کرکے 180 پر لا کھڑا کیا ہے، 'ریسرچ' اور 'انٹرنیشنل آؤٹ لک' میں بھی بہتری آئی ہے۔
انتظامیہ کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں یونیورسٹی کے فیکلٹی نے اعلیٰ معیار کی تحقیق کی۔ رینکنگ میں شامل 29 یونیورسٹیوں کے علاوہ، 24 پاکستانی یونیورسٹیوں کو 'رپورٹر' کا درجہ دیا، یعنی انہوں نے تشخیص کے لیے ڈیٹا فراہم کیا لیکن 2023 کی رینکنگ میں شمولیت کے لیے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے اہلیت کے معیار پر پوری نہیں اتری۔