ملتان کے معروف ناول نگار نے 91 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کرکے سب کو حیران کردیا
ملتان کے معروف ناول نگار نے 91 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کرکے سب کو حیران کردیا
دنیا بھر میں اکثر اسکالرز چھوٹی عمر میں پی ایچ ڈی مکمل کرتے ہیں مگر ملتان کے ایک شخص نے 91 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے محمد حنیف چوہدری 91 سالہ پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں۔
ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی نے انہیں پنجابی زبان میں پی ایچ ڈی کرنے پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔
محمد حنیف چوہدری نے 1970 میں ایم ایس سی اور 2000 میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ایک معروف ناول نگار بھی ہیں، جن کے 25 ناول شائع ہوچکے ہیں۔
وہ بیسویں صدی کے ملتان کے بارے میں مزید کتابیں لکھنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
اس حوالے سے چوہدری حنیف نے کہا کہ کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کے شوق نے انہیں زندگی کے اس موڑ پر پی ایچ ڈی کرنے کی تحریک دی۔
پچھلے سال ہونے والی اسی طرح کی ایک غیر معمولی پیش رفت میں، گوجرانوالہ میں سزائے موت کا ایک قیدی اپنی اپیل کے نتیجے کا انتظار کرتے ہوئے وکیل بن گیا۔
گزشتہ سال مئی میں رائے محمد ایاز کو لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) کی جانب سے سزائے موت کو کالعدم قرار دینے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ تب سے ایاز قانون کی پریکٹس کر رہے ہیں۔