جارجیا میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد 925 طلباء اور عملے کو قرنطینہ کردیا گیا
جارجیا میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد 925 طلباء اور عملے کو قرنطینہ کردیا گیا
جارجیا میں کورونا وائرس کے باعث بند ہونے والے اسکول کے دوبارہ کھلنے کے بعد 925 طلباء اور اسکول کے عملے کے ارکان کو قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیروکی کاؤنٹی اسکول ڈسٹرکٹ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر برائن وی ہائٹور نے منگل کو آن لائن شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ تین اگست کو اسکول دوبارہ کھولے گئے ہیں اور عملے کے 59 ارکان اور طلباء کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جن طلباء اور عملے کے ارکان میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے انہیں قرنطینہ کرنے میں ہمیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں۔ یہاں تک کہ ان افراد میں کورونا کی کوئی علامات نہیں تھیں تاہم کورونا رزلٹ مثبت آنے کے بعد ان تمام افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے کیونکہ یہ دیگر افراد میں انفیکشن کا باعث بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ میں اسکول دوبارہ کھلنے کے بعد سے کم از کم 97 ہزار بچوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت
ڈاکٹرہائٹور نے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اٹاوا ہائی اسکول کو اب بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ 31 اگست کو اٹاوا ہائی اسکول میں کلاسز دوبارہ شروع ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عجلت میں نہیں کیا گیا بلکہ اسکول بورڈ کے ممبران کی حمایت سے کیا گیا کیونکہ صحت عامہ کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں: فیڈرل ایجوکیشن رپورٹرز کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ
یہ قابل ذکر ہے کہ چیروکی کاؤنٹی جارجیا کا سب سے بڑا اسکول ہے۔ ایک طرف دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند ہونے والے اسکول دوبارہ کھولنا شروع ہوگئے ہیں تاہم پاکستان نے ستمبر کے وسط میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے متعلق عارضی اعلان کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کم ہوتے ہوتے گزشتہ ہفتے سے ایک دم بڑھنے لگا ہے۔