خود کو ڈگری کا تصدیقی ایجنٹ ظاہر کرنے والوں کے خلاف ایچ ای سی کا انتباہ
خود کو ڈگری کا تصدیقی ایجنٹ ظاہر کرنے والوں کے خلاف ایچ ای سی کا انتباہ
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے عوام کے سامنے خود کو ڈگری کے تصدیقی ایجنٹوں کے طور پر پیش کرنے والے افراد کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے۔
ایچ ای سی نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ لوگ خود کو 'ایجنٹوں' کے طور پر پیش کرتے ہیں تاکہ وہ درخواست دہندگان کی ڈگریوں اور نقلوں (ٹرانسکرپٹس) کی تصدیق کرنے میں مدد کریں اور یوں وہ سادہ لوح عوام کے ساتھ دھوکہ کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: فزیکل امتحانات کے خلاف درخواست پر حکومت کا عدالت میں جواب جمع
ایچ ای سی کے مطابق کچھ کیسز میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ایسے افراد ایچ ای سی کی جعلی مہروں یا ٹکٹوں کو اصل ڈگریوں اور ٹرانسکرپٹس پر لگا کر درخواست گزاروں کو دھوکہ دیتے ہیں۔

ایچ ای سی نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایسی ڈگریوں اور ٹرانسکرپٹس کو جعلی ڈاک ٹکٹوں کے ساتھ ایچ ای سی کو بھیجا گیا تو یہ دستاویزات ضبط کرلی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے تاریخوں کا اعلان
ایچ ای سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ افراد کو اس سلسلے میں انتہائی احتیاط برتنے اور ممکنہ طور پر جعلساز ایجنٹوں کو ملوث کرنے کے بجائے مخصوص تصدیقی پروٹوکول پر عمل کرنے کے لیے مطلع کیا جاتا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا