پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے تاریخوں کا اعلان
پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے تاریخوں کا اعلان
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پی ای سی) نے یکم جولائی سے صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: یو ایچ ایس لاہور نے پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے لیے انٹری ٹیسٹ ملتوی کردیا
بدھ کے روز جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 7 جون سے 25 جون تک منعقد ہوں گے۔ نتائج کا اعلان 30 جون کے قریب کیا جائے گا جبکہ صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے شروع ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نیا تعلیمی سیشن رواں سال اگست سے شروع ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلی اور دوسری جماعت کے طلباء زبانی امتحانات دیں گے جبکہ باقی پرائمری اور سیکنڈری کلاسوں کے طلباء تحریری امتحانات دیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی سے 8 ویں جماعت تک کے 50 لاکھ سے زیادہ طلباء امتحانات میں حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں نجی تعلیمی ادارے حکومتی فیصلے کے خلاف چل پڑے
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے امتحانات کے دوران کورونا سے بچائو کے لیے جاری کردہ سرکاری ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کا حکم دیا ہے۔