ترکی میں مقبول ترین ڈگری پروگرامز اور مضامین

ترکی میں مقبول ترین ڈگری پروگرامز اور مضامین

ترکی میں مقبول ترین ڈگری پروگرامز اور مضامین

اگر آپ ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو یہ جان لیں کہ یہ عمل یورپی یونین میں عام طور پر بولون سسٹم کے نام سے معروف نظام سے ملتا جلتا ہے۔  

ترکی عام طور پر تین سطحوں پر اعلیٰ درجے کی بین الاقوامی تعلیم فراہم کرتا ہے جس میں  بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے درجات شامل ہیں۔

ترکی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے درخواست دیتے وقت آپ کے پاس انتخاب کرنے کے لیے ڈگری کے بہت سارے اختیارات موجود ہوتے ہیں جن میں اس کی 104 سرکاری یونیورسٹیز اور 62 نجی

یونیورسٹیز شامل ہیں جہاں جا کر آپ اپنے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواب کو پورا کرسکتے ہیں۔

ترک یونیورسٹیز جو متعدد ڈگری پروگرامز انگریزی زبان میں پیش کرتی ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

  • ایم ای ٹی یو مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی۔
  • استنبول آئیڈن یونیورسٹی۔
  • ٹی ای ڈی یونیورسٹی (ٹی ای ڈی یو)
  • بلکینٹ یونیورسٹی۔
  • کوک یونیورسٹی۔
  • استنبول سحر یونیورسٹی۔

اگرچہ ترکی کی یونیورسٹیز کی طرف سے پیش کی جانے والی ڈگریوں کی متعدد اقسام ہیں تاہم ان ڈگریوں کے تحت پیش کیے جانے والے پروگرام اور بھی وسیع تر ہیں۔

ذیل میں آپ کے لیے ترک یونیورسٹیز کا ایک وسیع انتخاب دیا گیا ہے اور اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں کہ ترکی کی دانش گاہوں میں مطالعاتی پروگراموں کی پیش کش اس سے بھی وسیع تر ہے۔

یہ بھی سچ ہے کہ یہاں کچھ ایسے پروگرام بھی موجود ہیں جن کے بارے میں آپ ترکی میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتے، لیکن کچھ مشہور کورسز موجود ہیں جن کے لیے ترکی کی یونیورسٹیوں کو اعلیٰ درجہ دیا جاتا ہے۔ ان میں سے کچھ ذیل میں درج ہیں۔

  • ماسٹرز ان آرکیٹیکچر ان ترکی۔
  • ماسٹرز ان فنانس ان ترکی۔
  • ماسٹرز ان مینیجمنٹ ان ترکی۔
  • ماسٹرز ان انجینئرنگ ان ترکی۔
  • ماسٹرز ان انٹرنیشنل ریلیشنز ان ترکی۔

تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترک حکومت ہر سال غیر ملکی طلباء کے لیے ہر پروگرام کے لیے ایک مقررہ تعداد کی پیش کش کرتی ہے، جس کے لیے دنیا بھر سے طلبہ درخواست دے سکتے ہیں اور قبول ہونے کے لیے اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔ ترک یونیورسٹیز میں غیر ملکی اسٹوڈنٹس کے لیے نشستوں کی تعداد جتنی کم ہے مقابلہ اتنا ہی زیادہ ہے۔   

ترکی کی یونیورسٹی میں کیسے اپلائی کریں۔

یونیورسٹی میں داخلے کی ضروریات اور درخواست کے لیے ضروری دستاویز:

ایک بار جب آپ ترکی میں اپنے لیے کوئی ڈگری پروگرام منتخب کرتے ہیں تو اس سے اگلا مرحلہ داخلے اور درخواست کی ضروریات کو جانچنے کا ہے۔

ہر یونیورسٹی کے معیارات ایک دوسرے سے مختلف ہوسکتے ہیں لہٰذا ویب سائٹ پر چیک کریں کہ آیا آپ ان ضروریات کو پورا کرتے ہیں یا نہیں۔

تاہم ذیل میں کچھ عام شرائط درج ہیں جو کسی بھی یونیورسٹی میں درخواست دیتے وقت امیدوار کو پوری کرنی پڑتی ہیں۔

ترکی میں انڈرگریجویٹ ڈگری کے لیے درخواست دینے کا عمل:

اگر آپ 2022 میں ترکی میں بیچلرز کی ڈگری کے لیے درخواست دینے کا ارادہ کر رہے ہیں تو آپ کو اگست یا ستمبر تک درخواست دینا ہوگی۔

جب آپ اپنے اے ون یا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا انتظار کرتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس درج ذیل دستاویزات موجود ہیں۔

  • ایپلی کیشن فارم:
  • ہائی اسکول ڈپلومہ (یا آپ کا گریجویٹ ہونے کی تصدیق کرنے والا سرٹیفکیٹ)
  • ریکارڈز کی نقل۔
  • زبان کی مہارت کا اسکور ( ٹوفل یا کسی یونیورسٹی میں دیا گیا زبان کی مہارت کا ٹیسٹ یا آئلٹس)    
  • موٹی ویشن لیٹر۔
  • درخواست فیس کی ادائیگی کا ثبوت (35سے 100 امریکی ڈالرز تک)
  • ایک سرٹیفکیٹ جو اس بات کی تصدیق کرے کہ آپ نے سیکنڈری اسکول سے پڑھائی مکمل کر کے اسکول چھوڑا ہے۔ (ای جی ایس اے ٹی ون، انٹرنیشنل بیکلوریٹ، نیشنل بیکلوریٹ وغیرہ)
  • ایک خط جو اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ آپ کے پاس دیارِ غیر میں مطالعے کے دوران اپنے آپ کو مدد فراہم کرنے کے لیے مالی فنڈز موجود ہوں گے۔
  • آپ کی درخواست کی دستاویزات جمع کروانے کی عمومی آخری تاریخ یکم اگست سے پہلے کی ہے۔

ترکی میں گریجویٹ ڈگری کے لیے درخواست دینے کا عمل۔

بیچلرز پروگرام کی طرح ہی آپ کو ترکی میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کی مخصوص ضروریات کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

کچھ عمومی دستاویز جو یونیورسٹی کی جانب سے طلب کرنا ضروری ہے، وہ درج ذیل ہیں۔

  • ایپلی کیشن فارم۔
  • بیچلرز یا ماسٹرز کا ڈپلومہ۔
  • مقصد کا بیان (اپنے منصوبے اور محرکات پیش کرنا)
  • ایک تازہ ترین سی وی۔
  • پروفیسرز اور آجروں کے ریفرنس لیٹرز۔
  • ریکارڈز کی نقل۔
  • گریجویٹ امتحان کا اسکور (جی میٹ یا جی آر ای پروگرام پر منحصر)
  • زبان کی مہارت کا اسکور (ٹوفل یا یونیورسٹی پہنچنے پر مہارت کا امتحان)
  • تحریری امتحانات یا انٹرویوز۔
  • ایک خط جو اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ آپ کے پاس مطالعے کے دوران اپنے آپ کو مدد فراہم کرنے کے لیے مالی فنڈز موجود ہوں گے۔
  • جامعات عام طور پر سالانہ دو پروگرام پیش کرتی ہیں۔
  • موسم خزاں کے سیمسٹر کے لیے، مئی کے اختتام تک۔
  • موسم بہار کے سیمسٹر کے لیے، دسمبر کے آخر تک۔

درخواست اور یونیورسٹی ایڈمیشن رسپانس۔

ایک بار جب آپ کے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں تو اگلا مرحلہ فارم جمع کروانے کا ہے جس کے دو طریقے ہیں۔

آپ اپنی دستاویزات آن لائن جمع کراسکتے ہیں یا ڈاک کے ذریعے یونیورسٹی انتظامیہ کو بھیج سکتے ہیں۔

اگر یونیورسٹی آپ کا انتخاب کرتی ہے اور آپ کو انٹرویو میں شرکت کی ضرورت پڑتی ہے تو آپ کو ترکی کا سفر کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم کورونا وائرس کی پابندیوں کے ساتھ ، بہت سی یونیورسٹیز اسکائپ پر امیدواروں کے انٹرویوز کر رہی ہیں۔

اگر آپ نے یہ پوائنٹس کور کر لیے ہیں تو آپ کو تھوڑا سا انتظار کرنا پڑے گا۔ جب تک گھڑی کی ٹک ٹاک، ٹاک ٹاک پر دھیان رکھیں۔

اب آپ کو یونیورسٹی کا جواب سننے کے لیے کچھ وقت انتظار کرنا پڑے گا۔

اگست کے وسط تک: اگر آپ کسی بیچلرز پروگرام کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔

وسط ستمبر تک: اگر آپ کسی ماسٹرز یا پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔

یونیورسٹی سے قبولیت نامہ عام طور پر آپ کے داخلے کو محفوظ بنانے کے لیے اگلے اقدامات کے بارے میں معلومات کے ہمراہ آتا ہے، اس میں ٹیوشن فیس ادا کرنا یا مقامی ترک سفارت خانے یا قونصل خانے میں طلبا ویزا کے لیے درخواست دینے کا عمل بھی شامل ہوسکتا ہے۔

ترکی کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دینے کا عمل۔

 اگر زیادہ تر بین الاقوامی طلباء ترکی کی کسی یونیورسٹی میں داخلہ چاہتے ہیں تو انہیں اسٹوڈنٹس  ویزا کے لیے درخواست دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم ویزا حاصل کرنے کا عمل بہت آسان اور سیدھا ہے۔

ویزا کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ کو یونیورسٹی سے ملنے والے اپنے قبولیت کے خط کی کاپی جمع کروانا ہوگی اور ویزا درخواست فارم کو پُر کرنا ہوگا اور اسے سفارت خانے میں لے جانا ہوگا۔

عام طور پر ویزا آٹھ ہفتوں میں جاری کیا جاتا ہے، لہٰذا ہمیشہ معمول کے نظام کے مطابق درخواست دیں۔

ترکی میں ٹیوشن فیس اور رہائشی اخراجات۔

آئیے اب ذرا پریکٹیکل ہوں اور ٹیوشن فیس کے بارے میں بات کریں۔ ہر ایک اسٹوڈنٹ کا خواب بیرون ملک پڑھنے کا ہوتا ہے لیکن بعض اوقات اس کی قیمت مہنگی پڑسکتی ہے، لہٰذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے کسی ترک یونیورسٹی میں درخواست دینے سے پہلے اپنے مالی معاملات ترتیب دے لیے ہیں۔

ہیومینٹی کورسز کی فیس اس طرح کی ہو سکتی ہے۔

انگلش میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے 450 سے 1500 یو ایس ڈالرز، تعلیمی سال کے لیے۔

انگلش میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے 600 سے 900 یو ایس ڈالرز، تعلیمی سال کے لیے۔

انجینئرنگ، میڈیکل اور سائنس کے مضامین کے لیے ڈگری پر اخراجات دوگنے ہوسکتے ہیں یا کسی یونیورسٹی میں یہ اخراجات مختلف ہوسکتےہیں کیونکہ ہر یونیورسٹی کی فیس دوسری یونویرسٹیز سے قدرے مختلف یا زیادہ ہوسکتی ہے۔ اس میں اضافی اخراجات بھی شامل ہیں۔

رہائشی اخراجات پر 350سے500 امریکی ڈالرز تک ماہانہ خرچہ آسکتا ہے۔

کتابوں اور انتظامی فیسوں پر اضافی سیمسٹر کے لیے 100سے150 امریکی ڈالرز تک خرچہ آسکتا ہے۔

ہیلتھ انشورنس پر 40 سے 70 امریکی ڈالرز تک خرچ ہوسکتے ہیں۔

ترکی میں اسکالر شپس کی جانچ پڑتال اور رہنمائی کے لیے آپ کیمپس گرو کے اسکالرشپ کے زمرے میں جا سکتے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو