آن لائن ٹیچنگ کے دوران نتیجہ خیز ہونے کی حکمت عملی

آن لائن ٹیچنگ کے دوران نتیجہ خیز ہونے کی حکمت عملی

آن لائن ٹیچنگ کے دوران نتیجہ خیز ہونے کی حکمت عملی

آن لائن ماڈل میں پڑھانا روایتی کلاس روم کے ماڈل میں پڑھانے سے کہیں زیادہ تیاری اور منصوبہ بندی کا متقاضی ہوتا ہے۔ عالمی سطح پر صورتحال تبدیل ہونے کے بعد اب ٹیچرز کے لیے روزانہ کی ذمہ داریاں جو تیزرفتار تھیں اب بڑی حد تک بدل چکی ہیں، جیسے کہ پوری کلاس میں طلباء کی ترقی پر نگاہ رکھنا اور دیر سے آنے والے اسٹوڈنٹس اور گمشدہ کورس ورکس کی نگرانی کرنا اب ایک واقعی مشکل کام ہے۔

طلبا کو روزمرہ کی اسائنمنٹس پر اپ ڈیٹ رکھنا، مثال کے طور پر اس بات کو یقینی بنانا کہ طلباء کے پاس درسی کتابیں موجود ہیں اور مطالعے اور مشق کرنے والا مواد آسان ہے اور طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہترین سازوسامان اور ٹولز کا پتہ لگانا اور اس حوالے سے زبردست منصوبہ بندی ٹیچر کے اہم فرائض میں شامل ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ تجزیہ کرنا کہ اساتذہ اپنے وقت کو موثر انداز میں کیسے استعمال کرتے ہیں جب کہ وہ خود کو اگلے دن کام اور تشخیص کے لیے ری چارج کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

اہداف کی تشکیل کرنا:

اگرچہ اساتذہ کے پاس انجام دینے کے لیے متعدد کام ہوتے ہیں، لیکن ایک ایلیمنٹری اسکول کی ٹیچر نے کہا کہ وہ ہر جمعہ کو ایک تفصیلی اور ہاتھ سے لکھے ہوئے کاموں کی فہرست بناتی ہیں۔

میں اسے چار حصوں میں تقسیم کرتی ہوں (طویل مدتی اہداف، فوراً کرنا، تشکیل دینا اور انجام دینا) جو مجھے منظم رہنے اور اپنے وقت کو زیادہ موثر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے۔

طویل مدتی اہداف کے حصے میں ایک استاد ان چیزوں کے بارے میں لکھ سکتا ہے جن پر فوری توجہ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور جن چیزوں کو بعد میں استاد اس مقصد کے لیے پورا کرنا چاہتا ہے ان کا ذکر کیا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ جب بھی آپ دستاویز کھولیں، وہ دکھائی دیں۔ تاکہ جب بھی آپ کو فارغ وقت ملے اور آپ کو آسانی محسوس ہو، آپ ان طویل مدتی کاموں کو پورا کرسکیں۔

فوراً کریں کے سیکشن میں آپ اگلے 24 گھنٹوں میں ممکن ہونے والی ان چیزوں کی فہرست درج کرسکتے ہیں جن کی آپ کو ضرورت ہے۔ جب آپ ان کو مکمل کردیں تو انہیں نشان زد کردیں۔

تخلیقی سیکشن میں اساتذہ وہ چیزیں لکھ سکتے ہیں جن میں کچھ مشروط اور تنقیدی سوچ ہوتی ہے۔ اس زمرے میں ایسی چیزیں شامل ہوسکتی ہیں جیسے تشخیص کو ڈیزائن کرنا، نئے یونٹ بنانا یا ایگزام پیپر بنانا یا آن لائن تشخیص کرنا وغیرہ۔

ڈوئنگ سیکشن قدرے آسان کاموں کے لیے ہے۔ اس میں طلبا کو درجہ بندی کی اسائنمنٹ، کاپیاں اور کردار تفویض کرنے کا عمل شامل ہوسکتا ہے۔ ایک بار جب آپ اپنے کاموں کو مختلف حصوں میں منظم کردیتے ہیں تو یہ بہت آسان ہوجاتا ہے اور آپ ہر کام کے لیے آسانی سے وقت مختص کرسکتے ہیں اور زیادہ موثر اور تیزرفتاری سے کام کرسکتے ہیں۔

ایک وقفہ لیں:

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ کسی منصوبے پر کام کرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے وقفے لیتے ہیں تو آپ اس میں ہمہ وقت مشغول یا تناؤ میں مبتلا ہوئے بغیر زیادہ موثر اور نتیجہ خیز انداز میں کام کرتے ہیں۔ اپنے کام کے دوران مختصر وقفے ان اساتذہ کے لیے ری چارج یا انرجی بوسٹر کے طور پر کام کرتے ہیں جو سخت محنتی ہیں اور ان تھک محنت کی وجہ سے خود پر دباؤ ڈالے رہتے ہیں۔

کام کے دوران مختصر وقفے کا مطلب ہے کہ آپ اپنے کیمپس کے آس پاس چہل قدمی کر سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی میز سے ہٹ جائیں اور روز مرہ کے مسلسل اور ان تھک کاموں سے تھوڑی دیر کے لیے خود کو دور کرلیں۔

ہوسکتا ہے آپ کو اس وقت افسوس ہوا ہو جب آپ نے کام روک کر کسی ساتھی سے بات کرنا شروع کی تھی اور بعد میں سوچا ہو کہ آپ کا زیادہ تر وقت ضائع ہو گیا لیکن یہی آپ کی ضرورت ہے کیونکہ مسلسل کام کے دوران کسی دفتری ساتھی کے ساتھ ہلکی پھلکی بات چیت سبھی کے لیے ضروری قرار دی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کام پر کسی دوست کے ساتھ خوشگوار چیٹ آپ کو ہمیشہ تازہ دم کردیتی ہے۔

لیکن یہ یقینی بنائیں کہ ایک بار جب آپ کے کام کے دوران طے کردہ وقفے ختم ہوجائیں تو آپ پوری توجہ اور وابستگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اپنا وقت لیں:

جب آپ ڈیجیٹل کلاس روم کی ترتیب میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے تو ان دبائو بھرے اوقات میں زیادہ جوش و خروش آپ کو ذہنی تنائو کا شکار کر سکتا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی بھی آپ کو مغلوب کرسکتی ہے۔ اس لیے ہمارا مشورہ ہے کہ آپ اپنے آپ پر مشکل اور ناقابل تلافی کاموں کا بوجھ ڈالنے کے بجائے چھوٹے چھوٹے اقدامات اٹھائیں۔ جب آپ کچھ نہیں کر سکتے ہیں تو نہ کہنا اساتذہ کے لیے ہمیشہ ایک مشکل امر رہا ہے۔ ہر بات کو قبول کرنے اور ہاں میں ہاں ملانے کے بجائے بات کو سمجھانے اور واضح کرنے کی کوشش کریں۔ ہمیشہ منطقی جواب دیں، بتائیں کہ آپ یہ کیوں نہیں کرسکتے اور آپ کے لیے یہ ٹیکنالوجی کیسے نئی ہے۔ کسی خاص چیز کو سیکھنے اور اسے اپنے کاموں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے مناسب وقت مانگیں۔ کسی ایسے ساتھی سے کسی بھی نئی چیز کے بارے میں پوچھنا کوئی غلطی نہیں ہے جو ٹیکنالوجی کا ماہر ہے اور ان کے انداز اور طریقہ کار سے واقفیت رکھتا ہے۔

تدریسی طور پر درجہ بندی کرنا:

آن لائن تعلیم کے لیے نئے ٹولز اور طریقوں کے بارے میں سیکھنا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے جو آپ کی زندگی کو آپ کے تصور سے کہیں زیادہ آسان بنا سکتا ہے۔ گریڈنگ کا عمل روبریکس بنا کر اور آن لائن ٹولز کا استعمال کرکے یا اس پر درجہ بندی کرنے کا انتخاب کرکے بھی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ پریزنٹیشنز پر بھی گریڈ تفویض کرسکتے ہیں۔

اگر طلباء اپنا کام پیش کرنے کے لیے مختلف اور متعدد عناصر استعمال کررہے ہیں تو ان میں سے کچھ کو درجہ دیں جو انتہائی اہم ہیں۔ تفصیل سے تحریر کردہ رائٹ اپس، پراجیکٹس اور پیپرز تفویض کرنا آسان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ

ساکریٹیو، کوئزلیٹ، کہوٹ اور گوگل فارم بھی کچھ ٹولز ہیں جو اسائنمنٹس کو خود بخود گریڈ کرسکتے ہیں اور طلباء کو فوری آراء مہیا کرسکتے ہیں جن کے روشنی میں روز مرہ کاموں کو مزید آسان بنایا جاسکتا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو