کورنا وائرس اور مراسلاتی تعلیم

کورنا وائرس اور مراسلاتی تعلیم

کورنا وائرس اور مراسلاتی تعلیم

کیا آپ جانتے ہیں کہ آج کے حالات کے پیشِ نظر کیمپس میں میل جول کی تعداد کو کم کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔؟
ہارورڈ یونیورسٹی نے مارچ کے بعد سے تمام کلاسز کو آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہم میں سے کچھ افراد کے لیے آن لائن ایجوکیشن کا آئیڈیا نیا نہیں ہے مگر ہم میں سے ہی کچھ افراد ایسے بھی ہوسکتے ہیں جن کے لیے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے کیوں کہ وہ کیمپس سے ہٹ کر آن لائن سیکھنے کی راہ پر اس قدر تیزی سے نہیں چل پائیں گے جتنا دنیا کے دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں رجحان پایا جاتا ہے۔ 
لہٰذا نئے سِرے سے شروع کرنے والوں کے لیے، ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ یہ کوئی غیر منظم اور کوئی ایسی چیز نہیں ہے جسے حاصل نہ کیا جاسکے۔
آپ کی توجہ کو اب مرتکز ہونے کی اس سے کہیں زیادہ ضرورت ہے جس کی آپ کو پہلے توقع تھی۔
تاہم، اس راہ پر قدم بڑھانے سے پہلے آپ کو کچھ بنیادی چیزیں اپنے ذہن میں بٹھا لینے کی ضرورت ہے تاکہ آپ کا سفر اور منزل کا حصول آسان ہوسکے۔

ٹیکنالوجی کے بارے میں جانیں
بہت سے ادارے اپنی آن لائن کلاسز کے انعقاد کے لیے زوم یا کینوس کا استعمال کر رہے ہ
مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زوم کو استعمال کیسے کرنا ہے۔؟
ذیل میں یہ چند اقدامات دیئے جارہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ کے لیے آگے بڑھنا آسان ہوگا۔
تیز رفتار انٹرنیٹ حاصل کرنے کے لیے جو بھی ہوسکے وہ کریں، ایسی جگہ تلاش کریں جہاں کوئی خلل نہ ہو یا دوسروں کی آمد و رفت کم سے کم ہو۔
اگر کسی وجہ سے آپ کی بینڈوتھ کم ہے تو ، آپ اپنے ویڈیو کے آپشن کو سوئچ آف کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں یہ مناسب انداز میں کام کرے گا۔
دوسرا مرحلہ زوم کو ڈائون لوڈ کرنے کا ہے جو کہ آپ درج ذیل لنک پر جا کر باآسانی کرسکتے ہیں۔
https://zoom.us/download.
اب اس لنک پر جائیں۔
https://zoom.us/test
اور اپنے انٹرنیٹ کنکشن کو یقینی بنائیں، آڈیو اور ویڈیو کو چیک کریں کہ صحیح سے چل رہی ہے، آپ کے کمپیوٹر کا والیم بلند ہے اور آپ کا مائیکروفون آن ہے۔
زوم میں بہت سی دیگر خصوصیات ہیں جن کے بارے میں آپ کو بلند ہونے والے ہاتھ، چیٹ اور بریک آؤٹ رومز سے واقف ہونا چاہیے۔
اگر میٹنگ رک جاتی ہے تو باہر نکلیں اور ری کنکٹ کریں۔

اپنے نظام الاوقات پر قائم رہیں:
آپ چاہے براہ راست سلسلے والی کلاسوں (لائیو اسٹریم کلاسز) میں جا رہے ہیں یا ریکارڈ شدہ لیکچر سن رہے ہیں، ہر معاملے میں آپ کے لیے اپنے مطالعے کا وقت طے کرنا انتہائی ضروری ہے۔
اس سے آپ اپنے یومیہ اور ہفتہ وار  تعلیمی اہداف کو حاصل کرسکیں گے اور اپنے مطالعے کا وقت اپنے معمول کے کام سے الگ کر سکیں گے۔
اگرچہ ہم اصرار کرتے ہیں کہ آپ کو اپنے لیے پڑھائی کا وقت طے کرنا چاہیے ، لیکن ہم ایکسرسائز بریک، سماجی اور کھانے کے وقفوں کی بھی سفارش کرتے ہیں۔ جو صرف اس صورت میں ممکن ہے جب آپ اپنے نظام الاوقات پر قائم رہیں۔

آزاد رہیں اور اپنے ہدف کو حاصل کریں:
بہت سارے طالب علم ایسے ہیں جو کلاس روم میں سوال پوچھنے میں ہچکچاتے ہیں۔ آپ اس موقع کو اپنے لیے کار آمد بنا سکتے ہیں اور آن لائن پڑھائی کے دوران اپنے اساتذہ سے ہر وہ بات پوچھ سکتے ہیں جو آپ ضروری سمجھتے ہیں کیونکہ جب آپ دور سے سیکھ رہے ہوں تو بے جھجھک ہو کر سوال کرسکتے ہیں، ظاہر ہے اس خلا کو کم کرنے کے لیے آپ نے اور آپ کے انسٹرکٹرز نے اتنے برسوں تک کام کیا ہے اور اب جبکہ آپ دور بیٹھ کر پڑھ رہے ہیں تو اپنے انسٹرکٹر تک پہنچنے کی کوشش کریں اور اپنے ارادے سے پیچھے نہ ہٹیں۔

یہ ایک بالکل مختلف سیکھنے کا پلیٹ فارم ہے جہاں اکثر اوقات اساتذہ کو قطعی اندازہ نہیں ہوتا کہ طالب علم نے لیکچر کو سمجھا ہے یا نہیں، لہٰذا آزاد رہیں اور اپنے ہدف کو حاصل کریں۔

کیا نیا نہیں ہے:
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ابھی بھی کچھ ایسے خاص کام کر رہے ہیں جو آپ نے کلاس رومز میں پہلے بھی کیے تھے کیونکہ اس نئے منظر نامے میں صرف پڑھائی کا طریقہ کار تبدیل ہوا ہے آپ کے سیکھنے کی لگن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، لہٰذا درج ذیل نکات کو خاص طور پر توجہ دیں۔
• لیکچرز میں شرکت کے وقت مناسب لباس پہنیں۔
• نوٹس لیں۔
• اگر آپ لیکچرز کے لیے فون استعمال کررہے ہیں تو اپنے فون کو سائیلنٹ رکھیں اور دیگر ایپس کو غیر فعال کردیں۔
• سوال پوچھنا مت بھولیں۔
• اسائنمنٹس اور ڈیڈ لائنز کو ٹریک کرتے رہیں۔
• اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ مطالعہ کے گروپ بنائیں۔
 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو