پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان

پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان

پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان

موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے صوبے کے چھتیس اضلاع کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک تعطیلات ہوں گی جبکہ 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔

پنجاب حکومت کے مطابق 23 دسمبر سے 6 جنوری تک ساہیوال، گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، لودھراں، ننکانہ صاحب اور جھنگ  میں سرکاری طور پر موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

ان اضلاع کے علاوہ راجن پور، لیہ، جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے شروع ہو کر 13 جنوری کو ختم ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی زیرصدارت منگل کو صوبے میں اعلیٰ تعلیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے اور ترقی دینے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں معاشرے میں صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کالجوں کی مالی خود مختاری پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر عامر سعید راں، چیف سیکریٹری عبداللہ سنبل اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری نے بھی شرکت کی۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو