مذہبی اسکول کے خلاف نفرت انگیزی پر ترکی کی پاپ سنگر گرفتار
مذہبی اسکول کے خلاف نفرت انگیزی پر ترکی کی پاپ سنگر گرفتار
ترکی میں واقع ایک مذہبی اسکول کے بارے میں نفرت انگیز خیالات کا اظہار کرنے اور لطیفہ سنانے پر ترکی کی معروف پاپ سنگر گلسین کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاپ سنگر کے مداحوں نے گرفتاری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ پاپ سنگر کو اس کے لبرل خیالات کے باعث امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس اپریل میں پاپ گلوکارہ گلسین نے ایک لائیو براڈ کاسٹ پروگرام میں ترکی کے ایک مذہبی اسکول کے بارے میں ایک لطیفہ سنایا تھا جس سے تنازع کا آغاز ہوا۔
ترکی کے محکمہ انصاف کے وزیر نے کہا ہے کہ ملک کے کسی تعلیمی ادارے کے متعلق نفرت انگیزی آرٹ کی توہین ہے۔
دوسری جانب حکومت کو پاپ سنگر کی گرفتاری پر اپنے مخالف سیاسی حریفوں اور ملک کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا