لمز کی جانب سے ترک یونیورسٹی کے انٹرنیشنل اسٹاف ویک میں پاکستان کی نمائندگی

لمز کی جانب سے ترک یونیورسٹی کے انٹرنیشنل اسٹاف ویک میں پاکستان کی نمائندگی

لمز کی جانب سے ترک یونیورسٹی کے انٹرنیشنل اسٹاف ویک میں پاکستان کی نمائندگی

لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز(لمز) نے ترکی کی کوک یونیورسٹی فار انٹرنیشنل اسٹاف ویک میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف  کو پورا کرنے کے لیے یونیورسٹیوں کو تیار کرنا ہے۔

ترکی میں ہونے والے اس اہم ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کے پیچھے لمز کے آفس آف انٹرنیشنل افیئرز کی کاوشیں تھیں۔

لمز کا کے آفس آف انٹرنیشنل افیئرز یونیورسٹی کی ساکھ اور عالمی رسائی کو بڑھانے کے لیے اس کے بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان انٹرنیشنل پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا انچارج ہے۔

طالب علموں، پروفیسرز اور عملے کی بات چیت کے لیے نئے مواقع فراہم کرنے کی اپنی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر لمز کے آفس آف انٹرنیشنل افیئرز نے کیمپس میں جرمنی، جاپان، اور دیگر اقوام سمیت باہر کے شراکت داروں کے تعاون سے متعدد تعلیمی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا۔

ترک یونیورسٹی میں لمز کی نمائندگی آفس آف ایڈوانسمنٹ کے عمار بن سلیم نے کی، اس کے ساتھ مشرق وسطیٰ، ایشیا، یورپ اور شمالی امریکہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

  لمز نے ایونٹ کے دوران پورے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو فروغ دینے کے لیے کئی با اثر کمیونٹی اقدامات متعارف کروائے ہیں، جن میں نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام، سلیمان داؤد اسکول آف بزنس میں خواتین کے لیے اسکالرشپس کا اقدام، میرٹ کی بنیاد پر مالی امداد اور وظائف شامل ہیں۔

شرکاء نے بہترین عالمی طرز عمل کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کو مزید پائیدار بنانے اور عالمی اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت اور کراس لرننگ کے مواقع کو بڑھانے کے لیے علم کے اشتراک کے مواقع پیدا کرنے کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد کے مطابق ان کا ادارہ پاکستان کو اس کے پائیدار مستقبل اور وسیع بین الاقوامی رسائی کی حمایت میں عالمی سطح پر مزید موثر انداز میں پیش کرنے کے لیے مختلف طریقے تلاش کر رہا ہے۔ لمز یونیورسٹی کو ترکی میں ہونے والے اس اہم پروگرام میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

عمار بن سلیم کے مطابق، عالمی فورم پر خیالات کے تبادلے کے لیے نیٹ ورکنگ کے ایسے مواقع درکار ہوتے ہیں۔

  لمز کے سینٹر آف انٹرنیشنلائزیشن کو طلباء، فیکلٹی اور عملے کے لیے بین الاقوامی مشغولیت کے مواقع پیدا کرنے پر سراہا گیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو