ٹک ٹاک اور ایڈکاسا کی جانب سے پاکستانی طالبعلموں کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

ٹک ٹاک اور ایڈکاسا کی جانب سے پاکستانی طالبعلموں کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

ٹک ٹاک اور ایڈکاسا کی جانب سے پاکستانی طالبعلموں کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

 

معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور ایڈکاسا کی جانب سے 18000 پاکستانی طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ہونے والی ایک باوقار منعقدہ تقریب کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس پاکستانی اسٹارٹ اپ ایڈکاسا کی بنائی گئی ایپ پر طلبہ وطالبات کی درس و تدریس پر مبنی ہیش ٹیگ ایگزام ریڈی مہم بہت کامیاب ہوئی تھی۔ اس کے بعد اب مختصر ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم، ٹک ٹاک، ایڈ ٹیک اورایڈکاسا نے اعلان کیا ہے کہ پورے پاکستان میں 18 ہزار مستحق طلبہ و طالبات کو آئن لائن تعلیم کے لیے گرانٹس دی جائیں گی تاکہ وہ معیاری تعلیم تک رسائی حاصل کرسکیں۔

گزشتہ برس ستمبر میں، ٹک ٹاک نے ایڈکاسا اور لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (لمز) کے ساتھ اپنی نوعیت کا منفرد ڈیجیٹل لرننگ پروگرام شروع کرنے کی غرض سے پورے سال تعاون کیا تھا تاکہ ہائی اسکول کے اسٹوڈنٹس کو آن لائن تعلیم اور فاصلاتی تعلیم کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

ہیش ٹیگ ایگزام ریڈی مہم کو لاکھوں پاکستانی اسٹوڈنٹس کے لیے تیار کیا گیا تھا جس میں کیمیا، حیاتیات، طبیعات اور ریاضی جیسے مضامین پر پانچ سو سے زائد تعلیمی ویڈیوز فراہم کی گئی تھیں۔ ان ویڈیوز میں مطالعے کے بارے میں مشورے اور امتحانات میں کامیابی کے گرْ بتائے گئے تھے۔

ٹک ٹاک پر یہ ویڈیوز فوراً ہی پاکستانی اسٹوڈنٹس میں مقبول ہو گئیں ان ویڈیوزنے اپنے آغاز سے اب تک 665 ملین ویوز حاصل کیے اور 100 ملین سے زائد ویڈیوز تخلیق کی گئیں۔ پاکستان کے اہم تعلیمی اداروں میں شامل لمز، کے ساتھ اشتراک میں، یہ دونوں ادارے اسٹوڈنٹس کو ایڈکاسا کے مفت مطالعاتی مواد تک دو ماہ تک رسائی فراہم کی جائے گی۔ اس میں اسٹوڈنٹس اپنا گریڈ، بورڈ اورامتحان کا انتخاب بھی کرسکیں گے۔

ٹک ٹاک میں ہیڈ آف گورنمنٹ ریلیشنز اینڈ پبلک پالیسی برائے مشرق وسطی، ترکیہ، افریقہ، پاکستان اور جنوبی ایشیاء فرح توکان نے کہا کہ ک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو متعدد کیٹیگریز میں مختلف نوعیت کا کانٹینٹ پیش کرتا ہے اور تعلیم ہمارے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

 

ہم پاکستان میں مستقبل کی نسلوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے ملک گیر خواندگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے پر مسرور ہیں جبکہ ایڈکاسا کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، فہد تنویر نے کہا کہ ہمیں ٹک ٹاک پر سیکھنے کے کانٹینٹ میں بڑے پیمانے پر دلچسپی اور بالخصوس اسٹوڈنٹس کی دلچسپی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

پاکستان کو اس قسم کے جدید اور معیاری تعلیمی وسائل کی ضرورت ہے جو ہمارے نوجوانوں کو باقی دنیا سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کر سکے۔ اسکالرشپس، مہم کے آن لائن محرکات، ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدے میں ایڈکاسا اور لمز کے طے شدہ مشترکہ معیار اور گائیڈلائنز کے مطابق دئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ اسکالرشپس غریب اور کم مراعات یافتہ پاکستانی طبقے کے طالبعلموں کے لیے فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کے تعلیمی سفر میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو