برطانیہ میں 18 سال تک کے طلبہ و طالبات کو لازمی ریاضی پڑھانے کا منصوبہ
برطانیہ میں 18 سال تک کے طلبہ و طالبات کو لازمی ریاضی پڑھانے کا منصوبہ
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے برطانوی تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کے نئے منصوبے کے تحت 18برس کی عمر تک کے تمام طالب علموں کے لیے ریاضی کے مضمون کو لازمی قرار دیا جائے گا، اس منصوبے کے ذریعے بچوں کے سوچنے، سمجھنے اور ذہن کو تخلیقی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
اس منصوبے کے تحت برطانوی قوم کو حساب کتاب میں نمایاں مقام دلانے کی تیاری کی جارہی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیراعظم رشی سونک اعلان کریں گے کہ مستقبل کی نوکریوں کے لئے تجزیاتی صلاحیتیں درکارہوں گی اور میتھس کا مضمون پڑھنا لازمی ہوگا۔