پنجاب حکومت نے شعبہ تعلیم میں11 ہزار نوکریوں کی منظوری دے دی
پنجاب حکومت نے شعبہ تعلیم میں11 ہزار نوکریوں کی منظوری دے دی
پنجاب حکومت نے شعبہ تعلیم میں ہزاروں نان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتی کی سمری منظور کر لی۔
پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن(ایس ای ڈی) میں 11,000 سے زائد نوکریوں کے لیے نیا اسٹاف بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
This Summary has been approved. The process should be starting in the coming days. I am taking care of the other Summaries as well. Just be a little patient. CM @ChParvezElahi & myself are on your your side, be absolutely clear about it. https://t.co/fXTml13bwW
— Murad Raas (@DrMuradPTI) September 27, 2022
آنے والے دنوں میں ان خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل شروع ہو جائے گا۔ ڈاکٹر مراد راس صوبائی تعلیم کے شعبے سے متعلق اسی طرح کی مزید سمریاں تیار کر رہے ہیں۔
صوبائی حکومت نے ان ملازمتوں کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے میں، صوبائی حکومت نے تعلیم سے متعلق تین اہم پیش رفتوں کا اعلان کیا ہے۔
ابتدائی طور پر پنجاب حکومت نے ہزاروں اساتذہ کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ سرکاری اسکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو وزارت تعلیم نے مستقل کرنا تھا۔
ہزاروں کی تعداد میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے ایک اضافی سمری میں کہا گیا ہے کہ وزارت تعلیم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں 16,000 سے زائد اساتذہ کی خدمات حاصل کی جانی تھیں مگر ابھی تک یہ خلا پُر نہیں کیا جاسکا۔۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا