جی سی یو میں ارشد شریف میموریل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز بنانے کا اعلان
جی سی یو میں ارشد شریف میموریل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز بنانے کا اعلان
جی سی یو کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پاکستان کے سینئر صحافی ارشد شریف کی خدمات کے اعتراف میں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز قائم کرے گی، جنہیں گزشتہ سال اکتوبر میں افریقی ملک کینیا میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔
جی سی یو کی اکیڈمک کونسل نے 28 جنوری کو ارشد شریف میموریل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کی تعمیر کی منظوری دی۔
ارشدشریف میموریل انسٹی ٹیوٹ کے دو شعبے ہوں گے۔ ڈیجیٹل کمیونیکیشن اینڈ میڈیا کا شعبہ الگ ہوگا اور میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کا شعبہ علیحدہ کام کرے گا۔
یہ جدید ٹیکنالوجیز اور مواصلاتی حکمت عملیوں (کمیونیکیشن اسٹریٹجیز) کے تجربات کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔
اکیڈمک کونسل کی طرف سے ایک نئے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے، ساتھ ہی بائیو میٹریل انجینئرنگ کے نام سے ایک نئے ڈگری پروگرام کے آغاز اور ایک سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ جی سی یو کی اکیڈمک کونسل نے درخواست دہندگان کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے شام کی کلاسز کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔ شام کی کلاسوں کے ابتدائی داخلے اگلے سال 600 ہونے کی توقع ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا