تیمرگرہ میں اساتذہ تنخواہوں سے محروم
تیمرگرہ میں اساتذہ تنخواہوں سے محروم
بیسک ایجوکیشن کمیونٹی کے اسکولوں کے اساتذہ نے پیر کے روز میڈیا سے شکایت کی کہ انہیں گزشتہ 10 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔
تیمرگرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اساتذہ کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے ایک ارب روپے پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں، لیکن محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے ابھی تک اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی۔
اساتذہ نے دھمکی دی کہ اگر 15 دن میں ان کی رکی ہوئی تنخواہیں جاری نہ کی گئیں تو پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا