لاہور میں طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار
لاہور میں طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار
لاہور میں برکی تھانے کی پولیس نے 12 سالہ طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے استاد کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کی ہدایت پر برکی پولیس نے کارروائی کی۔ ملزم قاری امجد نے مدرسے میں پڑھنے کے لیے آنے والی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھیں۔
ایس پی عیسیٰ سکھیرا نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم قاری امجد برکی تھانے کی حدود میں واقع مدرسے میں پڑھاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں اور بچیوں کے ساتھ کسی قسم کی بدسلوکی اور ہراسمنٹ قبول نہیں کی جائے گی اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا