طارق بنوری کا نثار احمد کی وفات پر تعزیت کا اظہار

طارق بنوری کا نثار احمد کی وفات پر تعزیت کا اظہار

طارق بنوری کا نثار احمد کی وفات پر تعزیت کا اظہار

چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور تعلیمی رہنما پروفیسر نثار احمد صدیقی کی وفات پر تعزیت کی۔  نثار احمد کا پیر کی صبح کراچی میں انتقال ہوا تھا۔

بنوری نے ہائر ایجوکیشن کی جانب سے نثار احمد کے اہلِ خانہ ، دوستوں ، فیکلٹی اور طلباء کو دلی تعزیت بھیجی۔ انہوں نے مرحوم کی روح اور ان کے لواحقین کے لئے دعا کی اور کہا ، "اس غمزدہ وقت پر ، پوری اکیڈمک برادری کے جذبات ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

مسٹر صدیقی ملک کے ایک انتہائی معزز علمی رہنما تھے۔ انہوں نے تعلیم کی ترقی کے لیے کام کیا اور نئی راہیں متعارف کروائیں ، معاشرے کے خدمت کے معیار کو بہتر بنایا ، اور ایک نئے تشکیل شدہ انسٹی ٹیوٹ کو ایک ممتاز قومی یونیورسٹی میں تبدیل کیا۔

قومی اور بین الاقوامی سطح پر انتظامیہ اور تعلیمی شعبے میں وسیع تجربہ حاصل کرنے کے بعد ، پروفیسر صدیقی 2004 میں سکھر آئی بی اے کے ڈائریکٹر کے احدے پر فائض ہوئے۔ وہ سندھ حکومت کے نمائندے کی حیثیت سے ایچ ای سی کے گورننگ باڈی کے ممبر بھی رہے۔

ان کی لگن ، دور اندیشی اور قیادت کی وجہ سے سکھر آئی بی اے کو اعلی معیار کی تعلیم ، عملی تحقیق اور قابل اعتماد انفراسٹرکچر کا درجہ حاصل ہوا۔ انہوں نے یونیورسٹی اور صنعت کے مابین تعلقات ، کاروبار کو فروغ دینے ، ٹکنالوجی کی منتقلی اور مارکیٹنگ کی سرگرمیوں پر توجہ دی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو