خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم
خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم
خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 31 اگست تک اسکول بند رکھنے کا اعلامیہ واپس لینے کے بعد میدانی علاقوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھل گئے ہیں۔
اس سے قبل صوبائی حکومت نے شدید گرمی کے باعث اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کرتے ہوئے اسکول 15 اگست کے بجائے یکم ستمبر کو کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم موسم بہتر ہونے پر کے پی حکومت نے اعلامیہ واپس لیتے ہوئے اسکول کھولنے کے احکامات جاری کردئیے جس کے بعد اسکول کھل گئے ہیں اور طلبہ و طالبات نے باقاعدگی سے اسکول جانا شروع کردیا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا