سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا
سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون بروز بدھ سے شروع ہوں گی اور 31 جولائی اتوار کو ختم ہوں گی۔
یکم اگست بروز پیر سے صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول اور یونیورسٹیاں اپنے تعلیمی پروگرام دوبارہ شروع کریں گی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے صوبے کے تمام نجی اسکولوں اور کالجوں کو موسم گرما کی تعطیلات کے سرکاری شیڈول پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بصورت دیگر انہیں سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ اقدام صوبے بھر میں یکسانیت کو برقرار رکھنے اور ملک میں شدید گرمی کی لہر کے اثرات پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ اعلان والدین کی جانب سے بار بار کی درخواستوں کے بعد کیا گیا ہے جو محکمہ تعلیم سندھ سے زیادہ گرمی کی وجہ سے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔
والدین نے اپنے بچوں کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹروں کی تجویز کے مطابق، اسکول کے اوقات میں نوجوانوں اور بچوں کو مناسب طریقے سے ہائیڈریٹ رکھنا ناقابل یقین حد تک مشکل ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا