پنجاب میں اسکول ٹیچرز کے لیے خصوصی آئی ٹی اور سی ایس ٹریننگ پروگرام

پنجاب میں اسکول ٹیچرز کے لیے خصوصی آئی ٹی اور سی ایس ٹریننگ پروگرام

پنجاب میں اسکول ٹیچرز کے لیے خصوصی آئی ٹی اور سی ایس ٹریننگ پروگرام

پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے اساتذہ کے لیے آٹھ روزہ تربیتی پروگرام کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد طلباء کو اکیسویں صدی کے لیے موزوں ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنا ہے۔

ٹریننگ کا انعقاد قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (کیو اے ای ڈی) کے ذریعے کیا جائے گا، جو پنجاب حکومت کا اہم ادارہ ہے اور ان سروس اور پری سروس ٹیچر ٹریننگ کے لیے مختص ہے۔

اس ٹریننگ کا آغاز پیر 30 مئی سے ہوگا اور پیر جون 6 کو ٹریننگ سیشن ختم ہوگا۔ اس دوران اساتذہ کو تین روزہ آمنے سامنے اور پانچ روزہ آن لائن ٹریننگ ملے گی۔

ڈی جی کیو اے ای ڈی نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) اور ضلعی سربراہوں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے اضلاع میں آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے تمام اساتذہ اس ٹریننگ سیشن میں شرکت کریں۔

پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایس ای ڈی) نے اس ماہ کے شروع میں تمام پرائمری سکولوں کے انگلش اساتذہ کے لیے انگریزی زبان کی اہلیت کا امتحان دینے پر اتفاق کیاتھا۔

یہ ٹیسٹ 12 اور 19 جون کو کیو اے ای ڈی کے زیرِ اہتمام منعقد ہوگا، یہ ٹیسٹ لاہور، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہوگا۔ ایس ای ڈی پنجاب ہر ٹیچر کو آنے جانے کے لیے 1,000 روپے کا سفری الاؤنس بھی دے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو