سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے گرانٹ کا انتظار
سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے گرانٹ کا انتظار
سندھ کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں نے حکومت کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں فنڈز کی کمی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اس سے رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کس متاثر ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بی آئی ایس ای کوہاٹ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی
خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کو 3 ارب روپے سے زیادہ کی رقم فراہم کرنی ہے۔ تاہم ابھی تک بورڈز کو فنڈز کی رقم نہیں ملی ہے۔ جس سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا انعقاد کھٹائی میں پڑگیا ہے۔
چیئرمین بورڈز نے اس حقیقت پر افسوس کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت فنڈز کی ادائیگی نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہے۔
خط کے مطابق اگر حکومت کی جانب سے فوری طور پر گرانٹ نہ دی گئی تو امتحانات کا انعقاد کرنا مشکل ہوگا۔
دوسری جانب سکھر بورڈ کے چیئرمین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر گرانٹ جاری نہیں کی گئی تو بورڈز کو بھیک مانگ کر امتحانات منعقد کرنا پڑیں گے۔
مزید پڑھیں: پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان
حیدرآباد بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ اساتذہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بورڈ کے ساتھ کام کرنے پر راضی نہیں ہیں۔
بورڈ کے سربراہوں کا دعویٰ ہے کہ حکومت سے رابطہ کرنے کی متعدد کوششوں کے بعد بھی انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔