سندھ حکومت کا یوم علیؓ پر سندھ کے تمام اسکول اور کالجز میں تعطیل کا فیصلہ
سندھ حکومت کا یوم علیؓ پر سندھ کے تمام اسکول اور کالجز میں تعطیل کا فیصلہ
سندھ حوکمت کے جاری کردہ حکم نامے کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولوں اورکالجوں پر یکساں ہوگا۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یوم علیؓ کے موقع پر12 اپریل کو اسکولوں اور کالجوں میں عام تعطیل ہوگی۔ سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یوم علیؓ (12 اپریل) کو صوبے کے تمام اسکول اورکالج بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ حکم نامے کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں پر یکساں ہوگا۔
واضح رہے کہ 21 رمضان کو یوم علیؓ کے موقع پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی حضرت علی کی شہادت کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے، جبکہ مجالس، محافل اور جلوس عزا کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا