مودی پربنی دستاویزی فلم دکھانے پردلی یونیورسٹی کے متعدد طلبا گرفتار

مودی پربنی دستاویزی فلم دکھانے پردلی یونیورسٹی کے متعدد طلبا گرفتار

مودی پربنی دستاویزی فلم دکھانے پردلی یونیورسٹی کے متعدد طلبا گرفتار

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی سچائی پر مبنی بی بی سی کی دستاویزی فلم دکھانے پر نئی دلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے متعدد طلبا کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا نے برطانوی نشریاتی ادارے کی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی انتہاپسندی اور گجرات میں مسلم کش فسادات پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’ انڈیا، دی مودی کوئسچن‘ دکھانے کا اہتمام کیا تھا۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کی سربراہ عائشی گھوش نے بتایا کہ  یونیورسٹی انتظامیہ نے فلم کی نمائش رکوانے کے لیے طلبا یونین کے دفتر کی بجلی بھی کاٹ دی اور طلبا کو فلم دکھانے پر تادیبی کارروائی کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔

دستاویزی سیریز ”انڈیا، دی مودی کوئسچن 2002 کے گجرات کے مسلم کش فسادات پر مبنی ہے جب نریندر مودی ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے۔ مودی سرکار نے بھارت میں فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو