بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں تعطیلات 16 دسمبر سے ہوں گی
بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں تعطیلات 16 دسمبر سے ہوں گی
بلوچستان کے سرد علاقوں میں واقع اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات 16دسمبر سے شروع ہو رہی ہیں جو آئندہ سال 28 فروری تک جاری رہیں گی۔
سیکرٹری تعلیم بلوچستان عبدالروف بلوچ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات 16دسمبر سے شروع ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ تعطیلات 28 فروری 2023 تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ ہر سال دسمبر میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 18اضلاع میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات ہوتی ہیں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا