پنجاب میں موسم سرما کی قبل از وقت تعطیلات کے بارے میں اپ ڈیٹ

پنجاب میں موسم سرما کی قبل از وقت تعطیلات کے بارے میں اپ ڈیٹ

پنجاب میں موسم سرما کی قبل از وقت تعطیلات کے بارے میں اپ ڈیٹ

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اسموگ کے باعث بگڑتے ہوئے حالات کے درمیان اسکولوں کو موسمِ سرما کی تعطیلات کے لیے قبل از وقت بند کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

حال ہی میں حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ باغات کا شہر لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے۔ شدید فضائی آلودگی کی وجہ سے رہائشیوں کو سانس لینے میں دشواری، آنکھوں میں جلن اور متلی کی شکایت ہے۔

ہوا کے خراب معیار کے باوجود صوبائی وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ وہ اسکولوں کو فوری طور پر بند نہیں کر سکتے کیونکہ بہت سے اداروں میں مڈٹرم امتحانات ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر مراد راس نے اسکولوں میں تین دن کی تعطیل کے امکان کو مسترد کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ کووڈ کے دنوں کی طرح طالب علم فیس ماسک پہنیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند رہیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 300 سے اوپر ہے جو کہ خطرناک ہے۔

صوبائی حکومت نے رواں ماہ کے شروع میں موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے کے 24 اضلاع میں تعلیمی ادارے23 دسمبر 2022 سے 6 جنوری 2023 اور 3 سے 13 جنوری 2023 تک بند بند رہیں گے۔

دوسری جانب لاہور، ساہیوال، گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، لودھراں، ننکانہ صاحب اور جھنگ میں اسکول اور کالجز 23 دسمبر 2022 اور 6 جنوری 2023 کے درمیان دو ہفتوں کے لیے بند رہیں گے۔

راجن پور، جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ میں 3 جنوری سے موسم سرما کی تعطیلات دو ہفتوں کے لیے شروع ہوں گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو