سوات میں اسکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق، 2 طالبعلم زخمی
سوات میں اسکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق، 2 طالبعلم زخمی
خیبر پختون خوا کے ضلع سوات میں اسکول وین پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا اور دو طالبِ علم زخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق سوات میں چار باغ کے علاقے گلی باغ میں اسکول وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 طالب علم زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کی واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔
زخمی طالب علموں اور جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھان بین کے بعد ہی واقعے کی نوعیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا