جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیشرفت۔ عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کرلیا
جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیشرفت۔ عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کرلیا
ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ جامعہ کراچی میں چینی شہریوں پر خودکش حملہ کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو ملزم داد بخش کی شناخت پریڈ ہوئی۔ خودکش حملے میں زخمی ہونے والے اور واقعے کے عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کر لیا، شناخت پریڈ کے دوران ملزم کے ساتھ 10 فرضی ملزمان بھی پیش کیے گئے تھے۔
عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم حملے سے قبل جامعہ کراچی آیا تھا، تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے خودکش حملے سے قبل چینی اساتذہ کو لانے والی وین کی ریکی بھی کی تھی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر گلشن اقبال میں گھر کی تلاشی لی گئی۔
دوران تلاشی انتہائی اہم شہادتیں قبضے میں لی گئیں، ملنے والے 2 ہینڈ گرینڈ، ریمورٹ کنٹرول اور سرکٹ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا