اسکول کی ذہین طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
                            اسکول کی ذہین طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
برطانوی اسکول کی 12 سالہ ذہین طالبہ نے ایک ایسا انوکھا بیگ پیک بنایا ہے جو نہ صرف پہننے والے کے اطراف کی ہوا کو صاف کرکے خارج کرتا رہتا ہے اور اطراف کےماحول کا تازہ دم رکھتا ہے۔ یہ بیگ پیک شمسی توانائی سے کام کرتا ہے۔
ایلینور وڈز نے یہ ڈیزائن ایک انجنیئرنگ مقابلے کے لیے تیار کیا ہے تاہم اس کی تحریک ان کی بیمار والدہ ہیں جو دمے کی مریضہ ہیں اور معمولی آلودہ ہوا میں بھی پریشان ہوجاتی ہیں۔ اس بیگ کے اندر ایئرفلٹر، پنکھے اور ایک ڈائنیمو بھی نصب ہے۔ اس ایجاد سے دنیا بھر کے کروڑوں افراد مستفید ہوسکیں گے خاص طور پر ایسے بچے یا معمر افراد جو سانس یا پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہوں۔
اس ایجاد کو انعام ملنے پر ایلینور نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بیگ پیک ہوا فلٹر کرنے میں مدد کرے گا کیونکہ میرے کچھ دوست اور اہلِ خانہ دمے اور سانس کے مسائل کا شکار ہیں۔
اس مقابلے کا نام ’بیگ پیک ٹو دی فیوچر کمپیٹیشن‘ ہے جس کے تحت 13 برس تک کے طلبہ وطالبات سے کسی سائنسی تصوریا ایجاد سے وابستہ بیگ ڈیزائن کرنا ہوتا ہے۔ برطانیہ میں پورے ملک کی سطح پر یہ مقابلہ منعقد ہوتا ہے جس میں سیکڑوں بچے شریک ہوتے ہیں۔
                            
                                        
                                        
                                        
                                        
                                        
                                        
                            
                            
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                    
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                    
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                    
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                    
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا