وزیراعظم عمران خان نے اسکالرشپ شکایات پورٹل کا آغاز کردیا

وزیراعظم عمران خان نے اسکالرشپ شکایات پورٹل کا آغاز کردیا

وزیراعظم عمران خان نے اسکالرشپ شکایات پورٹل کا آغاز کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو تعلیمی وظائف سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے خصوصی طور پر ایک پورٹل کا آغاز کیا، جو ان کے خیال میں میرٹ کریسی اور شفافیت کو یقینی بنائے گا اور طلبہ و طالبات کے لیے مزید سہولیات کے ساتھ ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

وزیر اعظم سٹیزن پورٹل سے منسلک، یہ سہولت اسکالرشپ ہولڈرز کو مختص وسائل کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کے علاوہ انہیں درپیش مسائل کے بارے میں اپنی شکایات درج کرانے میں مدد کرے گی۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ ماہرین تعلیم کی ٹیم پورٹل کی مسلسل نگرانی کرے گی اور مارکیٹ اور ملک کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص مضامین میں اسکالرشپس دینے کے لیے حکومت کی رہنمائی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو طویل عرصے سے طلباء کی جانب سے وظائف کی ادائیگی میں نظر انداز کیے جانے یا تاخیر کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس کی وجہ سے حکومت نے اسکالرشپس کی تصدیق اور معیار کے تعین کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی یہ مرکزی نظام متعارف کرایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ پورٹل طلباء کے قیمتی وقت کو بچانے میں بھی مدد کرے گا اور انہیں اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے میں معاونت فرایہم کرے گا کیونکہ بصورت دیگر اسکالرشپس سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے ایک محکمے سے دوسرے تک جانا پڑتا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو