صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کا اچانک دورہ، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے اسکول سیل کرادیئے

صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کا اچانک دورہ، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے اسکول سیل کرادیئے

صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کا اچانک دورہ، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے اسکول سیل کرادیئے

 صوبائی وزیر تعلیم نے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھولے جانے کے ایک روز بعد بدھ کے روز کراچی کے علاقے کورنگی کے مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں ایس او پیز کے نفاذ سے مطمئن نہیں ہیں، سعید غنی نے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو برقرار نہ رکھنے پر اسکول کے پرنسپل کی سرزنش کی۔

انہوں نے سیکرٹری کالجز کو ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور تعلیمی اداروں کو صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے ضوابط کی پیروی کا پابند کریں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اساتذہ اور والدین کو ایس او پیز پر عمل کرکے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ صحت کے پروٹوکول یا ایس او پیز کی عدم تعمیل کے باعث گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کم سے کم 22 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔ ان تدریسی اداروں میں خیبرپختونخوا کے 16، اسلام آباد کا ایک اور آزاد جموں و کشمیر کے پانچ انسٹیٹیوٹ شامل ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے باعث مارچ میں بند ہونے والے تعلیمی ادارے چھ ماہ کی طویل بندش کے بعد 15 ستمبر کو دوبارہ کھولے گئے تھے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو