جامعہ کراچی کے کلاس رومز اور دفاتر میں بارش کا پانی داخل، امتحانات ملتوی
جامعہ کراچی کے کلاس رومز اور دفاتر میں بارش کا پانی داخل، امتحانات ملتوی
کراچی میں ہونے والی مسلسل اور شدید بارشوں کے باعث شہر کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی کے کلاس رومز اور دفاترمیں بارش کا پانی داخل ہو گیا جس کے باعث جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
جامعہ کراچی کے کلاس رومز اور دفاتر میں بارش کا پانی داخل ہونے سے کلاس رومز اور دفاتر میں موجود فرنیچر اور دیگر سامانخراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بارش کا پانی جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی آر) اور دیگر شعبہ جات میں داخل ہوا ہے اور ابھی تک پانی نکالنےکے لیئے کوئی خاص انتظامات نہیں کئے جاسکے بارش کے پانی سے متاثر ہونے کے باعث جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے آج 18اگست2022ءکو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا