پنجاب میں جمعرات اور جمعے کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے
پنجاب میں جمعرات اور جمعے کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات کے پیش نظر آج یعنی 11 مئی جمعرات اور کل 12 مئی جمعے کے روز صوبے بھر میں تمام سرکاری اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ پنجاب کا ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھی بند رہے گا۔
سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے نتیجے میں پنجاب کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ سیکنڈری اسکول کے پہلے سالانہ امتحانات برائے 2023 (پارٹ ون) کے پیپرز بھی اگلے نوٹس تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
گزشتہ روزصوبائی وزارت داخلہ نے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا