پنجاب یونیورسٹی کے طلباء اب روس میں اسکالرشپ حاصل کرسکیں گے

پنجاب یونیورسٹی کے طلباء اب روس میں اسکالرشپ حاصل کرسکیں گے

پنجاب یونیورسٹی کے طلباء اب روس میں اسکالرشپ حاصل کرسکیں گے

پنجاب یونیورسٹی نے روس کی پیپلز فرینڈ شپ یونیورسٹی کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت پاکستان کے ہونہار طلباء کو تعلیمی وظائف فراہم کیے جائیں گے۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور پرو ریکٹر پیپلز فرینڈ شپ یونیورسٹی آف روس پروفیسر ڈاکٹر ایفریمووا لاریسا نے منگل کے روز ایم او یو پر دستخط کیے۔

اس موقع پر وی سی پنجاب یونیورسٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی روس اور وسطی ایشیائی ممالک کی یونیورسٹیوں میں اپنے طلباء کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھئیے: ہزاروں سرکاری ٹیچرز کو نوکری سے نکال دیا گیا

پروفیسر ڈاکٹر ایفریمووا لاریسا نے کہا کہ روس کی پیپلز فرینڈ شپ یونیورسٹی کا مقصد آنے والے برسوں میں مزید پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ دو طرفہ تعلیمی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

روس کی اس مشہورِ زمانہ فرینڈز یونیورسٹی کو آر یو ڈی این یونیورسٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، روس کی پیپلز فرینڈشپ یونیورسٹی ماسکو میں واقع ایک تحقیقی یونیورسٹی ہے، جو 1960 میں قائم ہوئی تھی۔ فی الحال، یونیورسٹی میں 5,000 سے زیادہ فیکلٹی اور انتظامی عملے کے ارکان ہیں اور 21,000 سے زیادہ طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو