پنجاب حکومت نے اسکولوں کی بہتری کے لیے نیا منصوبہ شروع کر دیا

پنجاب حکومت نے اسکولوں کی بہتری کے لیے نیا منصوبہ شروع کر دیا

پنجاب حکومت نے اسکولوں کی بہتری کے لیے نیا منصوبہ شروع کر دیا

اسکولوں کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں اسکول کائونسلز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر کونسل میں سات ارکان ہوں گے۔

ہر اسکول کے پرنسپلز اپنی اپنی کونسل کی قیادت کریں گے۔ ایک ممبر کا تقرر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کرے گی جبکہ دوسرے رکن کو سیکریٹری تعلیم کی جانب سے نامزد کیا جائے گا۔

دو اساتذہ، ایک ماہر تعلیم اور بچوں کے والدین میں سے کوئی ایک (والدہ یا والد) دیگر چار نشستیں پُر کریں گے۔

اسکول کائونسلز دو سال کی آزمائشی مدت کے لیے تشکیل دی جائیں گی اور ان سے بچوں کو درپیش مختلف خدشات کا جائزہ لینے اور ان کو دور کرنے کے لیے مہینے میں ایک بار اجلاس کی توقع کی جائے گی۔

اسکول کائونسلز والدین کی جانب سے اپنے بچوں پر مبینہ تشدد اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی شکایات بھی سنیں گی اور تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے بجٹ کی انچارج بھی ہوں گی۔

پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری و نجی اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حالیہ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مطلوبہ اقدامات کریں۔ عدم تعمیل کی صورت میں ایس ای ڈی پنجاب نے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی تنبیہ جاری کی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو