پنجاب کے سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے بڑا فیصلہ
پنجاب کے سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے بڑا فیصلہ
پنجاب کے تمام سرکاری کالجز میں طویل عرصے سے موجود اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے سرکاری کالجز میں نئے اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری کالجز میں نئے اور قابل اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے، دو ماہ سے التوا کا شکار 3ہزار 8 سو اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے، محکمہ ہائرایجوکیشن ہر سال سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کرتا ہے، ہرسال یہ عمل مئی کے مہینے میں شروع ہوتا ہے مگر اس رواں سال اگست میں بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اگست کے مہینے میں 3ہزار 8 سو اساتذہ بھرتی کرنے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی تھی جو کہ دو ماہ سے التوا کا شکار تھی، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سمری کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری کالجز میں اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری کالجز کے عارضی اساتذہ کو ہر ماہ 45 ہزار روپے معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا