پنجاب یونیورسٹی: آن لائن فارم اور فیس جمع کروانے کے لیے نیا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی: آن لائن فارم اور فیس جمع کروانے کے لیے نیا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی: آن لائن فارم اور فیس جمع کروانے کے لیے نیا شیڈول جاری

جامعہ پنجاب نے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے اور ایم اے اور ایم ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات برائے2021 کے لیے فیس اسٹرکچر کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: مئی کے تیسرے ہفتے سے امتحانات ہوں گے، شفقت محمود

یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضمنی امتحان برائے 2020 کا لاسٹ چانس رکھنے والے امیدوار سالانہ امتحان برائے 2021 میں ضمنی امتحان 2020 کے بدلے امتحان دینے کے اہل ہیں (یہ امتحانات کووِڈ نائنٹین کی وجہ سے نہیں کرائے گئےتھے)۔

ریگولر طلبہ کے لیے آن لائن فارم اور فیس جمع کروانے کا شیڈول 11 سے 30 اپریل 2021 تک ہے۔

فارم کی فیس 6 ہزار 215 روپے ہے جو کہ 14 مئی 2021 تک جمع کرائی جاسکتی

ہے، جبکہ اس کے بعد طلباء سے 12،430 روپے کی ڈبل فیس وصول کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: این سی او سی کا پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

 اسی طرح ایم ایس سی کے سالانہ امتحان کی سنگل فیس 7 ہزار 260 روپے ہے جبکہ ڈبل فیس 14 ہزار 520 روپے ہے۔

اعلامیے کے مطابق ، آن لائن داخلہ فارم کی وصولی کی آخری تاریخ اور ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان برائے 2021 کے لیے باقاعدہ، لیٹ کالج ، نجی اور بہتر ڈویژن امیدواروں کے لیے آخری تاریخ ایک فیس کے ساتھ 30 اپریل 2021 ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ فارم یکم مئی 2021 سے لے کر 14 مئی 2021 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو