لاہور میں گرلز اسکول پر قبضے کے خلاف ہزاروں طالبات کا احتجاج

لاہور میں گرلز اسکول پر قبضے کے خلاف ہزاروں طالبات کا احتجاج
لاہور کے علاقے والٹن میں اسکول پر قبضے کی مبینہ کوشش کے خلاف ہزاروں طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور قبضہ مافیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 42 سال سے قائم اسکول بلڈنگ پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے احسن بریار کے والد نے قبضے کی کوشش کی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی ایم پی اے احسن بریار کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ جگہ خریدی ہے اس پر قبضے کی کوشش نہیں کی، ہائی کورٹ پولیس کو قبضہ دلوانے کا حکم دے چکی ہے جبکہ طالبات کا کہنا ہے کہ یہ اسکول برسوں سے قائم ہے جہاں ہزاروں طالبات پڑھتی ہیں، اسکول پر قبضہ کرکے اسے ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے ہزاروں بچیوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے، پنجاب حکومت سے اپیل ہے کہ اسکول پر قبضے کی کوشش کو روک کر بچیوں کا مستقبل محفوظ بنایا جائے۔