پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے پر امن احتجاج کا اعلان کردیا

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے پر امن احتجاج کا اعلان کردیا

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے پر امن احتجاج کا اعلان کردیا

راولپنڈی: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی اور آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز کے چیئرمین انجینئر عادل خلیق نےکہا تعلیم اور صحت کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ہر دور حکومت میں ان دونوں شعبوں کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: وزارتِ تعلیم کا مستحق اور نادار بچوں کے لیے بڑا فیصلہ

انہوں نے کہا کے بجٹ میں بھی ان دونوں شعبوں کیلئے مختص کردہ رقم انتہائی معمولی ہوتی ہے۔ ملک میں کرونا کی پہلی لہر نے ملک کے تعلیمی اداروں کو چھ ماہ کیلئے بند کر دیا۔ بچوں کی آن لائن تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے کیلئے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے مطلوبہ نتائج برآمد نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیے: پنجاب بورڈ نے میٹرک کے انٹری فارم کی تاریخ میں توسیع کردی

15 ستمبر کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کی گئیں۔ بچوں کا رجحان تعلیم کی طرف مائل ہوا تو دوبارہ تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا۔ اس مرتبہ حکومت فوری طور پر ان کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔ چھوٹے تعلیمی اداروں کو بجلی کے اور پانی کے بلوں میں رعایت دی جائے۔ سوشل سیکورٹی اور اولڈ ایج بینیفٹ کی وصولی ایک سال کیلئے ختم کی جائیں۔ حکومتی سرد مہری اور کسی قسم کا ریلیف پیکج نہ دینے کی وجہ سے تمام تنظیمات نے 17 دسمبر کو پر امن احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو