میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس کو نیشنل لائسنسنگ ایگزام سے استثنیٰ دے دیا گیا

میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس کو نیشنل لائسنسنگ ایگزام سے استثنیٰ دے دیا گیا

میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس کو نیشنل لائسنسنگ ایگزام سے استثنیٰ دے دیا گیا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس کو قومی لائسنسنگ امتحان (این ایل ای) سے گزرنے کی ضرورت کے بغیر مستقل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے پچھلے قانون کے تحت اور مستقل رجسٹریشن حاصل کرنے سے پہلے، مقامی گریجویٹس کو این ایل ای کا امتحان دینا اور پاس کرنا پڑتا تھا۔ یہ امتحان پہلے پاکستان کے منظور شدہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے ڈاکٹروں کے ذریعے لیا جاتا تھا، جس پر پاکستان بھر کے معالجین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

  پی ایم ڈی سی 8 فروری 2023 سے، قومی لائسنسنگ امتحان کی ضرورت کے بغیر پاکستانی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں سے گریجویٹ ہونے والے ڈاکٹروں کو مستقل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے ایک بالکل نیا انٹرایکٹو آن لائن لائسنسنگ پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے جو رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور تیز بناتا ہے۔

 تقریباً 10,000 مقامی گریجویٹس پی ایم ڈی سی کے ساتھ مستقل رجسٹریشن کے منتظر ہیں، جو سرٹیفکیٹ بھی پیش کرتا ہے اور ان کو ری نیو بھی کرتا ہے۔

رجسٹرار پی ایم ڈی سی، ڈاکٹر سلیمان احمد کے مطابق، پی ایم ڈی سی کا رجسٹریشن پورٹل قابل اعتماد ہے اور نجی معلومات کو محفوظ طریقے سے رکھا جاتا ہے۔ پاکستان میڈیکل کونسل نے پورٹل پر درخواست کے اخراجات کے لیے ایک محفوظ ادائیگی کے نظام کے ساتھ ساتھ ٹریکنگ اور نگرانی کا نظام بھی نافذ کیا ہے۔

غیر ملکی گریجویٹس کے لیے، پی ایم ڈی سی کی جانب سے نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن شروع کر دیا گیا ہے جو کہ کمپیوٹر پر مبنی ملٹی پل چوائس کوئسچنز اور ٹیسٹ کے لیے ایک پریکٹیکل کومپونینٹ کا مجموعہ ہوگا۔

رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر سلیمان نے اس بات پر زور دیا کہ طبی برادری کی جانب سے ادارے کی نئی تجاویز کا خیرمقدم کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی میڈیکل کمیونٹی کے کسی بھی قسم کے خدشات کو دور کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو