پشاور ہائیکورٹ محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر شدید برہم

پشاور ہائیکورٹ محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر شدید برہم

پشاور ہائیکورٹ محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر شدید برہم

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان نے سوال اٹھایا کہ لنڈی کوتل کے گرلز اسکول میں بچے زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیا کررہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم، ڈائریکٹر اور سیکریٹری ایجوکیشن اپنے کمروں میں بیٹھے ہوئے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن عدالت کے سامنے مِس اسٹیٹمنٹ دیتے ہیں۔

اس موقع پر عدالت نے اسکول کی حالت زار اور محکمہ تعلیم کی ناقص کارکردگی پر سیکریٹری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کو طلب کرلیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو