سندھ پولیس طلباء کو بامعاوضہ انٹرن شپ پیش کرے گی
سندھ پولیس طلباء کو بامعاوضہ انٹرن شپ پیش کرے گی
سندھ پولیس کی حیدرآباد رینج اور کراچی یونیورسٹی کے کرمنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت طلباء کو پولیس کا پیشہ ورانہ تجربہ حاصل کرنے میں مدد کے لیے تین ماہ کی بامعاوضہ انٹرن شپ دی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق، حیدرآباد کے ڈی آئی جی پیر محمد شاہ اور کرمانولوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نبی ناریجو نے گزشتہ ہفتے اس حوالے سے ہونے والے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
معاہدے کے تحت انٹرنز کو علاقے کے مختلف تھانوں میں اسائن کیا جائے گا جہاں رہ کر وہ حیدرآباد پولیس ڈیپارٹمنٹ کی مختلف شاخوں کی کارروائیوں سے واقفیت حاصل کریں گے اور اس دوران انہیں معاوضہ بھی ادا کیاجائے گا۔
معاہدے کے مطابق انٹرنز کو اس مشق سے پیشہ ورانہ تجربہ ملے گا جس سے انہیں مستقبل میں فائدہ ہوگا۔ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلہ کم کرنے کے لیے وہ پولیس اہلکاروں کا ایک اچھا اور مثبت پہلو بھی دوسروں کے سامنے پیش کریں گے۔
رواں سال فروری میں، کے پی پولیس کی پشاور رینج اور پشاور یونیورسٹی نے بھی اسی نوعیت کی مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے۔
پشاور پولیس نے پشاور یونیورسٹی کے طلباء کو ایم او یو کی شرائط کے تحت پیشہ ورانہ تجربہ حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا