حکومت نے بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے جاب پورٹل کا آغاز کردیا
حکومت نے بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے جاب پورٹل کا آغاز کردیا
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد کے لئے خصوصی معاون پورٹل قائم کیا گیا ہے جو وبائی امراض کے دوران ملازمت سے محروم ہوچکے ہیں یا انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اس لنک کو شیئر کیا اور بتایا کہ او ای سی جاب پورٹل کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف بیرون ملک میں ملازمت کے لئے درخواست دے سکیں گے بلکہ وہ اس ٹریننگ کے اہل بھی ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ حکومت سے مالی مدد کی درخواست بھی کرسکتے ہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ بیرون ملک میں مقیم متعدد پاکستانی عالمی وبائی مرض کے دوران اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور یا تو وہ ان ممالک میں پھنس چکے ہیں۔ جن کی اب تک کوئی مالی مدد نہیں کی گئی ہے یا انھیں وطن واپس نہیں لایا جاسکا ہے۔
ذرائع کے مطابق ، بخاری نے اس سے قبل کہا تھا کہ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے بیرون ملک میں مقیم دو لاکھ کے قریب پاکستانی اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا