بیرون ملک مقیم پاکستانی طلباء کا اپنی قومی شناخت اور ثقافت کا جشن

بیرون ملک مقیم پاکستانی طلباء کا اپنی قومی شناخت اور ثقافت کا جشن

بیرون ملک مقیم پاکستانی طلباء کا اپنی قومی شناخت اور ثقافت کا جشن

مقامی ثقافت، خوراک، لباس، کھیلوں اور موسیقی کو دوسرے ممالک میں متعارف کرانے کے علاوہ، بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلباء و طالبات بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سب سے زیادہ اثر انگیز اور حقیقی سفیر ہیں۔

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستانی طلباء کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والوں نے، یعنی اوٹاوا یونیورسٹی میں، ایک ثقافتی میلے کے دوران اپنی قومی شناخت کا جشن منایا جو انہوں نے خود منعقد کیاتھا۔

تقریب کے انعقاد اور اپنی ثقافت اور قومی شناخت کو ظاہر کرنے میں فخر محسوس کرنے پر طلباء کو سراہا گیا۔ اوتاوا یونیورسٹی میں ہونے والے مذکورہ گالا کا اہتمام پاکستان اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن، کارلٹن یونیورسٹی، اوٹاوا نے ایک مقامی پارک میں کیا تھا۔ اس شاندار تقریب میں پاکستانی طلباء کے ساتھ ساتھ پاکستانی نژاد کینیڈین طلباء اور دیگر قومیتوں کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو