ایچ ای سی کے نئے چیئرپرسن کی تلاش، 50 سے زائد امیدوار میدان میں
ایچ ای سی کے نئے چیئرپرسن کی تلاش، 50 سے زائد امیدوار میدان میں
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) کے چیئرپرسن کے عہدے کے لیے انٹرویوز آج 20 جون سے شروع ہوں گے اور تین روز تک جاری رہیں گے۔
سرچ کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین کر رہے ہیں جبکہ سرچ کمیٹی کی سیکریٹری کے فرائض، وفاقی سیکریٹری تعلیم ناہید شاہ درانی انجام دے رہی ہیں۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر اقبال چوہدری جنہیں حال ہی میں مسلم دنیا کے سب سے بڑے اعزاز المصطفیٰ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، کو انٹرویو کے لیے نہیں بلایا گیا، حالانکہ وہ اس عہدے کے لیے سفارش کردہ سرِفہرست تین امیدواروں میں سے ایک تھے۔ گزشتہ پی ایم ایل این حکومت کے دور میں ایک سرچ کمیٹی کے ذریعے اس عہدے کے لیے ان کا نام تجویز کیا گیا تھا۔
امیدواروں کو درخواستیں جمع کرانے کے لیے صرف چار دن کا وقت دیا گیا۔ پچاس سے زائد امیدواروں کو انٹرویوز کے لیے کال لیٹرز موصول ہوئے، جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ، وائس چانسلر چیئرمین وائس چانسلرز کمیٹی (کیو اے یو)، پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، سابق وی سی یونیورسٹی آف پنجاب، پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد، وائس چانسلر ہزارہ یونویرسٹی شامل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد، وائس چانسلر جی آئی کے، پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک، وائس چانسلر یونیورسٹی آف صوابی، ڈاکٹر طارق محمود، وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال، ڈاکٹر شاہد بیگ، چیئرمین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن شامل ہیں۔ انٹرویو کے دوران امیدواروں کو ان کی شخصیت، خوبیوں، قائدانہ صلاحیتوں، بین الاقوامی شہرت اور اصلاح و وکالت کے نقطہ نظر پر جانچا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سرچ کمیٹی چیئرمین ایچ ای سی کا حتمی انتخاب کرے گی جس میں شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر تقرری میں غیر جانبداری کلیدی پہلو ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا