نسٹ نے ایشیاء کی ٹاپ 100 یونیورسٹیز کی فہرست میں جگہ بنالی
نسٹ نے ایشیاء کی ٹاپ 100 یونیورسٹیز کی فہرست میں جگہ بنالی
کیو ایس ایشیا یونیورسٹی 2021 کی درجہ بندی کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) ایشیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل ہونے والی واحد پاکستانی یونیورسٹی ہے
کیو ایس ایشیا یونیورسٹی کا سالانہ درجہ بندی ایڈیشن 2021 بدھ کے روز جاری کیا گیا جس میں ایشیاء کے 18 ممالک کی 650 یونیورسٹیز شامل ہیں۔
اس فہرست میں چین کی 124، بھارت کی 107، جاپان کی 105، جنوبی کوریا کی 88، تائیوان کی 43 اور پاکستان کی 40 یونیورسٹیز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: اساتذہ اسکول آئیں یا کارروائی کا سامنا کریں، پنجاب ڈسٹرکٹ آفیسرز
اس فہرست میں 76 ویں درجے پر آنے والی نسٹ ایک ایسی واحد یونیورسٹی بن گئی ہے جس نے اس ٹاپ 100 یونیورسٹیز کی درجہ بندی میں جگہ بنائی ہے۔
دوسری جانب قائد اعظم یونیورسٹی 106، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ سائنس (لمس) 121 اور کومسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اس درجہ بندی میں 146 ویں نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں شامل دیگر پاکستانی یونیورسٹیز:
درجہ 175: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور۔
درجہ 176: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پی آئی ای اے ایس)
درجہ 178: پنجاب یونیورسٹی۔
درجہ 217: جامعہ پشاور
درجہ 231: آغا خان یونیورسٹی
درجہ 244: یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد
درجہ 281-290: جامعہ کراچی۔
درجہ 301، 350: یونیورسٹی آف لاہور
درجہ 351-400: ایئر یونیورسٹی پاکستان
درجہ بندی 351-400: ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی
درجہ بندی 351-400: بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی
درجہ 351-400: انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی
درجہ 351-400: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ٹیکنالوجی
درجہ 351-400: مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی۔
درجہ 351-400: نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز۔
درجہ 351، 400: این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی۔
درجہ 401-450: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز۔
درجہ 451، 500: بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد۔
درجہ 451، 500: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور۔
درجہ 451-500: رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی۔
۔ درجہ 451، 500: وسطی پنجاب یونیورسٹی
درجہ 451، 500: یونیورسٹی آف ملاکنڈ چکدرہ۔
درجہ 451، 500: یونیورسٹی آف ویٹرینری اینیمل سائنسز لاہور
درجہ 501-500: عبد الولی خان یونیورسٹی مردان۔
۔ درجہ 500، 501: اقرا یونیورسٹی
درجہ 501-500: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور۔
۔ درجہ 500،501: یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی
درجہ 501-500: یونیورسٹی آف سرگودھا۔
۔ درجہ 500، 501: یونیورسٹی سندھ جامشورو
درجہ 551، 600: بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ اینڈ مینیجمنٹ سائنسز۔
درجہ 551،600: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد۔
۔ درجہ 551،600: نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد
۔ درجہ 551،600: ضیاء الدین یونیورسٹی
درجہ 601 پلس: فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد۔
درجہ 601 پلس: اسلامیہ کالج پشاور۔
درجہ 601 پلس: لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی۔