این سی او سی کا اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ

این سی او سی کا اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ

این سی او سی کا اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ

این سی او سی نے سردیوں کی چھٹیوں کو ری شیڈول کرتے ہوئے 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مزید پڑھئیے: لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو 20 دسمبر سے اسکول بند کرنے پر غور کا حکم 

ایکسپریس نیوز کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے این سی او سی کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کرنے کا معاملہ زیر غور آیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شدید سردی اور دھند والے علاقوں کے علاوہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات آئندہ سال 3جنوری سے کی جائیں گی، وفاقی تعلیمی اداروں میں 3 سے 9 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، جب کہ دھند والے علاقوں میں چھٹیوں کا فیصلہ صوبائی حکومتیں خود کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں عملی طور پر یکم جنوری سے چھٹیاں شروع ہوجائیں گی۔ اس سے قبل وزیر تعلیم نے تجویز دی تھی کہ موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے شروع کی جائیں۔

مزید پڑھئیے: وزارت تعلیم اور این سی او سی کا موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ پر عدم اتفاق

این سی او سی کا کہنا تھا کہ کورونا کا نیا ویریئنٹ اومی کرون تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے، اسی تناظر میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کیا گیا ہے، تعطیلات ری شیڈول کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات کو کووڈ ویکسین لگانا ہے، اسکول کھلے رکھنے سے لاکھوں اسٹوڈنٹس کووڈ ویکسین سے مستفید ہو سکیں گے، والدین اپنے بچوں کو جلد از جلد کووڈ سے بچاو کی ویکسین لگوائیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو